30

بہیمانہ تشدد سےھلاک ھونے والےکاشف مسیح کو فوری انصاف مہیاکیا جائے۔ چوہدری اشرف فرزند

اسلام آباد (سٹی رپورٹر ) پاکستان مینارٹی فورم اور پاک کرسچین بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند نے سیالکوٹ میں بہیمانہ تشدد سے ھلاک ھونے والے کاشف مسیح کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کرتے ھوئے کہا کہ جب تک معاشرے میں انصاف نہیں ھوگا اس طرح کے واقعات جنم لیتے رہے گئے قانون سب کے لئے برابر ھے بدقسمتی سے بڑے طاقتور لوگ قانون کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھتےھوئے اپنی طاقت سے اس سے بچ نکلنے میں کامیاب ھو جاتے ہیں ہماری اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست ھے ایسے کیسوں میں یہ دہشت گر کمزور ایف آئی آر کا بھی سہارا لیتے ہیں پاکستان مینارٹی فورم غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ھوئے یقین دلاتی ھے کہ مسیحی قوم اس ھولناک واقعہ سے بہت پریشان اور غمگین ھے اگر انصاف ملنے میں دیر ھوئی تو اس کا فیصلہ سٹرکوں پر ھوگا اور جب تک ملزموں کو قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی ھم چین سے نہیں بیٹھے گئے اور حصول انصاف کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں