پاکستان مسلم لیگ نون نے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں چوہدری اشرف فرزند بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور بیلا روس کا کامیاب دورہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی افیئرز کے رہنما اور پاکستان مینارٹی فورم کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اٹھ رہا ہے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور بیلا روس کا کامیاب دورہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا بجلی کی قیمتوں میں ریلیف سے مہنگائی میں نمایاں کمی واقع ہوگی وزیراعظم شہباز شریف کے اس اقدام نے عوام کے دل جیت لیے ہیں مخالفت برائے مخالفت کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری ہے حکومت کا بیلا روس کا دورہ بھی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کے ثمرات جلد ہی عوام کو ملنا شروع ہو جائیں گے ہم اسلام آبادکو دنیا کا بہترین کیپیٹل سٹی بنانے اور خصوصا عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ ،میڈیکل اور تعلیمی سولیات کی دستیابی پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، انجم عقیل خان اور راجہ خرم نواز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی شب و روز کی محنت سے یہ سب ممکن ہوا ۔
