17

ایتھوپیا کے سفیر کا اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا دورہ

ایتھوپیا کے سفیر کا اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا دورہ

— ایتھوپیا کے سفیر جناب جمال بیکر نے اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال صدر چیمبر محمد اویس ستی، سینئر وائس پریزیڈنٹ سردار ظہیراحمد ، چئیرپرسن ڈپلومیٹک افیئرز شمائلہ صدیقی نے استقبال کیا اس موقع پہ،سابق چیئرمین فاؤنڈر گروپ قاضی محمد الیاس، سابق صدر آئی سی ایس ٹی ایس آئی ندیم اختر، رضوان صدیقی ممبر ایڈوائزری کونسل، ایگزیکٹو ممبر آئی سی ایس ٹی ایس آئی محمد طاہر،ایگزیکٹو ممبر آئی سی ایس ٹی ایس آئی تیمور عباسی، ایگزیکٹو ممبر آئی سی ایس ٹی ایس آئی فواد ظفر،اور آئی سی ایس ٹی ایس آئی کے دیگر ممبران موجودتھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جو قاضی محمد الیاس نے کی ۔ بعد ازاں صدر اویس ستی نے ویلکم نوٹ میں پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت اور ثقافتی روابط کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس وقت باہمی تجارتی مواقع اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے اہم ہیں۔ ایتھوپیا کے سفیر ہز ایکسیلینسی جمال بیکر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارتی مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ افریقی مارکیٹ پاکستان کے لیے ایک نئی راہ کھول سکتی ہے، خاص طور پر اسمال بزنس اور اسمال انڈسٹری کے لیے۔ سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء نے ایتھوپیا میں سرمایہ کاری، تجارتی مواقع اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر چئیرپرسن ڈپلومیٹک افیئرز شمائلہ صدیقی نے معزز مہمان کو سندھی ثقافتی اجرک پہنائی، جبکہ سفیر جمال بیکر نے صدر چیمبر کو نجاشی کے دربار کی یادگاری تصویر پیش کی۔ صدر اویس ستی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی اسمال انڈسٹری کے لیے افریقہ بالخصوص ایتھوپیا میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان، وزارت خارجہ کے توسط سے، افریقہ میں تجارتی مواقع فراہم کرنے میں سرگرم ہے اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو نئی جہت دینے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں