15

ا‎لسادات گروپ پاکستان اور اے این ٹی گروپ آذربائیجان کے درمیان ایم او یو سائن

اسلام آباد(hubdar news )
السادات گروپ پاکستان اور آذربائیجان کے اے این ٹی بزنس گروپ کے مابین رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ منصوبہ سازی کے لیے باہمی مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط ہو گئے اس موقع پر انجینیئر عثمان نواز بسرا،محمد اسماعیل،آفتاب حسین اور فرخ کیانی بھی موجود تھے،اس سلسلے میں ایم او یو باکو میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران طے پایا جس میں پاکستان سے سید سادات حسین شاہ کی قیادت میں باکو کا دورہ کرنے والے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے وفد نے شرکت کی۔سید سادات حسین شاہ نے السادات گروپ بالخصوص لیک شور ٹورسٹ ریزارٹ اور سیاحت کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے اور دونوں ملکوں کی حکومتوں کی طرف سے سیاحوں کے لیے مہیا کی جانے والی سہولیات کی وجہ سے دونوں ملکوں میں سیاحت کے لیے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔سید سادات حسین شاہ نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین تجارت کی ترقی کے مواقع موجود ہیں اور دونوں ملکوں کے وفود کے تبادلوں سے صنعتی اور تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے جس کے لیے حکومتی اور نجی سطح پر کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں