اسلام آباد پولیس تھا نہ آ بپا رہ ٹیم نے کار چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی مسروقہ گاڑی برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صر اور کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ آ بپا رہ پولیس ٹیم نے گا ڑ ی چوری کی وارداتو ں میں ملوث گرو ہ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی مسروقہ گاڑی برآمد کر لی، گرفتار ملزمان کی شناخت رمضان، سلیم اور شازم علی کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز محمد شعیب خان نے کہا کہ شہر یو ں کو قیمتی اثاثے سے محر وم کر نے والوں کے خلاف کا رروائیاں جا ری رکھی جا ئیں، گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلو انے کے لئے ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالا ن کیا جا ئے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن” پکار- “15 پر فوری اطلا ع کریں
23