15

آزاد عوام تحریک نے سرکاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آباد کو جعلی میڈیسن فراہمی اسکینڈل پر گہری تشویش

اسلام آباد ( سٹی رپورٹر )
آزاد عوام تحریک نے سرکاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آباد کو جعلی میڈیسن فراہمی اسکینڈل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم سے جعلی میڈیشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے کہا کہ ایک نجی فرم نے پولی کلینک کو پلاسٹر آف پیرس بینڈج سپلائی پر وزیر اعظم نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا۔ لیکن پولی کلینک میں ادویات عام مریضوں کو ملنے کی بجائے کاغذات میں ختم کر دی جاتی ہیں۔ جس کی وجہ مریض پرائیویٹ دوائی خریدینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اس ضمن میں چئیرمین وزیر اعظم انسپکشن کمیشن پولی کلینک میں دوائیوں کی سپلائی انکی قیمت اور مریضوں تک رسائی کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا کر حقائق عوام کے سامنے لائیں۔ پولی کلینک کی کارکردگی کو بہتر بنا کر عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوام کا پیسہ عوام پر لگانے کے اقدامات نہ کئے گئے تو آزاد عوام تحریک پولی کلینک کے گھپلوں کو بے نقاب کرنے پر مجبور ہوگی۔ جاوید انتظار نے کہا کہ اے اے ٹی عام آدمی کے مسائل کے حل کی بات کرتی ہے۔ پولی کلینک کے نظم و نسق اور دوائیوں کی سپلائی اور مریضوں تک ترسیل کی تفصیلات کی تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولی کلیننک اسلام آباد کا پرانا ہسپتال ہے۔ جس پر مریضوں کا دباؤ ضرورت سے زیادہ ہے۔ وزیر اعظم بہارہ کہو میں پانچ سال سے زیر تعمیر سرکاری ہسپتال کو جلد مکمل کروا کر لوگوں کو صحت کی سہولیات میں آسانی دیں۔ بہارہ میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے PC1 کا ڈی ایچ او سے جائزہ لیا جائے تو تلخ حقائق سامنے آئیں گے۔ تعمیری لاگت پانچ سال میں ٹرپل سے زیادہ ہونے کے باوجود تاحال لوگ ہسپتال کی سہولت سے محروم ہیں۔ حکومت اسلام آباد کے دیہاتی اور شہری علاقوں کی عوام کے لئے صحت کے مساوی حقوق کے لئے مربوط حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں